سیاحوں نے مری جانے کیلئے پولیس سے جھگڑا کیا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ کل رات وارننگ جاری کرنے کے باوجود صبح سیاحوں نے مری جانے کیلئے پولیس سے جھگڑا کیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پولیس کیلئے مشکلات پیدا کرنے پر مجبوری میں رینجرز کو طلب کرنا پڑا، اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام مری کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات وارننگ جاری کرنے اور مری کا رخ نہ کرنے کی تلقین کے باوجود سیاحوں نے مری کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔صبح 3 بجے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری جانے سے روکنے پر پولیس کے ساتھ جھگڑا کیا۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پولیس کیلئے مشکلات پیدا کرنے پر مجبوری میں رینجرز کو طلب کرنا پڑا،پولیس کا مورال ڈاون ہے لوگ قانون کو اہمیت نہیں دیتے۔ وزیر داخہ کا مزید کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام مری کا رخ کریں گے، لوگوں نے گاڑیوں میں ہیٹر جلائے جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

ہم نے کل ہی کہا تھا کہ بہت زیادہ رش ہے مری نہ آئیں، لیکن کسی نے نہیں سنی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگلے ڈیڑھ سے 2 گھنٹوں میں راستے کلیئر کر دیے جائیں گے، خود کنٹرول روم میں موجود رہ کر صورتحال مانیٹر کر رہا ہوں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری کے علاقوں میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیاگیا ہے اور ادویات، خوراک، گرم کپڑوں سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کل رات تک مری میں داخل ہونے والی 33,745 گاڑیاں موجود تھیں جن میں سے 33,373 گاڑیوں کا انخلاء ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے مکمل طور پر کلئیر ہے، پرانا جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک سست روی سے رواں ہے اور کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف اور درخت ہٹانے کا کام جاری ہے، راولپنڈی ڈویژن کی تمام انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں موجود ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک تھے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اجلاس چھوڑ کر مری پہنچے ہیں۔ دوسری جانب آئی جی موٹروے پولیس نے اپنے پیغام میں مری میں گاڑیوں میں برف میں پھنس جانے اور انجن چلنے کی صورت میں گاڑی کا تھوڑا شیشہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ انعام غنی نے کہا کہ کاربن مونوآکسائیڈ بےبو ہے، پتہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے، گاڑی کے سائلنسر پائپ سے برف کو بھی صاف کرتے رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مری واقعے پر بہت غمزدہ ہوں، مری میں سڑکوں پر سیاحوں کی اموات پر بہت افسردہ ہوں، غیرمعمولی بارفباری اور موسمی صورتحال معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کیلئے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی،موسم کی خراب صورتحال اور عوام کے رش کے باعث یہ صورتحال پیش آئی۔

انہوں نے کہا کہ مری میں پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے باعث مری جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد جب برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت

یوکرین جنگ ​​میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ

انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار

?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا ایران دورہ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ پر اہم گفتگو

?️ 12 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سای کیون، گذشتہ

صیہونی جنگی جرائم

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور

صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے

قاہرہ نے تل ابیب کو فلسطینی قیدی کی رہائی پر مجبور کیا

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      صیہونی حکومت کے عرب امور کے ماہر یونی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کی دوڑ میں تیزی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں

?️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کی دوڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے