?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران کچھ لوگ تصویریں ڈھونڈنے پر لگے ہوئے تھے، جہاں پاکستان کے مفاد کی بات ہو وہاں اپنی چھوٹی سوچ سامنے نہیں لایا کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ تصویریں، ویڈیو اور مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا ہے، چھوٹی سوچ، ایجنڈے اور ذاتی عناد کو آگے نہیں لانا چاہیے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا، سی ای سی نے وزیراعظم کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ تیتر بٹیر کے ناشتے کرتے نظر آرہا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کبھی اتنی ملاقاتیں نہیں ہوئیں، یہ سارا ٹوپی ڈرامہ عوام اور میڈیا نے دیکھا ہے، ان کے پاس کیا ایجنڈا ہے، کیا پاکستان کے مفاد کا ایجنڈا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، وزیراعظم سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، پارٹی کے صوبائی صدور اضلاع میں کنونشن منعقد کریں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے شہری 10 لاکھ تک کا علاج کرواسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
زلنسکی کو اپنی زبان قابو میں رکھنا چاہیے:ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پر
مئی
ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب
مئی
لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد
دسمبر
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل
مئی
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
بیت المقدس کا دفاع سب سے بڑا واجب ہے:جہاد اسلامی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کا کہنا
جون
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت کی تجویز کی تفصیلات
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی
اپریل