سی ٹی ڈی نے اہم  کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

🗓️

لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم  کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاوردستی بم برآمد کرلیا ، دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موہلنوال میں کارروائی کی ، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں محمدمشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال ،اسامہ خالد شامل ہیں۔

موہلنوال سے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ایف آئی اے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

یاد رہے پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ

🗓️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب

فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل

امریکہ اور انگلستان یمن کے خلاف نئی سازشوں کی تلاش میں:انصار اللہ

🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی

پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟

🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج صبح جمعرات، 14 ستمبر شمالی کوریا کے مقامی میڈیا نے

بتایا جائے عدلیہ میں کرپشن کہاں ہوتی ہے؟‘ پشاور ہائی کورٹ کا عالمی ادارے کی رپورٹ پر نوٹس

🗓️ 23 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

بحران استحصال؛ تل ابیب یوکرین کے یہودیوں کی مقبوضہ فلسطین منتقلی کا ڈھول پیٹ رہا ہے

🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت دنیا بھر کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں

کس ملک کے وزیر دفاع کو نسل کشی کے وزیر کا لقب ملا ہے؟

🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کا ایک گروپ امریکی وزیر دفاع

ایران کے مصر اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے صیہونی پریشان

🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ہرتزلیا سکیورٹی کانفرنس میں ایران اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے