سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لورالائی ضلع میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 25 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو راراشام کے قریب این 70 پر دہشت گردی کی مذموم کارروائی میں بھی ملوث تھے، ان حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، قوم کے تعاون سے دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار

?️ 30 اپریل 2024بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6

صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

?️ 12 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں

ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد

نیتن یاہو کا کولمبیا کے صدر کے خلاف بھڑکے

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: نتن یاہو نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ اسرائیل

 اسرائیل دروزی اقلیت کو بہانہ بنا کر کے شام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے

?️ 23 جولائی 2025 اسرائیل دروزی اقلیت کو بطور آلہ کار استعمال کر کے شام کو

ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر

وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد شیئر کردی

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے