سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

?️

بنوں: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 21 نومبر 2025ء کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، ان کے خلاف یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے جنہوں نے خطے میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کو نمایاں طور پر تیز کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات خوارج عناصر کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری کے نیٹ ورکس کو منظم طریقے سے ختم کرنے اور ان کی تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اپنائے گئے ہیں، مزید امن اور استحکام کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کے ساتھ آپریشنز خاطر خواہ اور قابل قدر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیوں کہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے وژن "عزمِ استحکم” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر بری

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی

مقبوضہ فلسطین میں تنازعہ کی شدت پر صیہونی تشویش کا اظہار

?️ 23 اپریل 2022حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی

زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ

ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی طرح کا حملہ ہوا توصیہونیوں کا ڈیمونا ری ایکٹر تباہ ہو جائے گا :عطوان

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عطوان کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے  بے نقاب  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے

صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے

لبنان کے شہر الخیام پر قبضہ کرنے میں اسرائیلی فوج ناکام

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیں گذشتہ چند دنوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے