?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے قائد ضزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیش کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز کی جانب سے دائر درخواست پر مبنی ہے جو 2024ء کے عام انتخابات میں این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب خان سے 82 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہارے، الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ریفرنس کی پہلی سماعت 4 جون کو مقرر کرتے ہوئے عمر ایوب اور بابر نواز دونوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں اسی روز 11 مئی 2024ء کو بابر نواز کی طرف سے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر کارروائی کی درخواست پر بھی دوبارہ سماعت ہوگی، درخواست میں سابق ایم این اے نے الزام لگایا کہ عمر ایوب مالی بدعنوانی اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں غلط بیانی کے مجرم ہیں، بابر نواز کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماء نے خود بھی 9 فروری کو انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ پارٹی نے 82 ہزار ووٹوں کے مارجن سے اپنی ہی جیت کی شکایت کرتے ہوئے ڈی آر او کو خط لکھا، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جعلی خط پی ٹی آئی نے کبھی نہیں لکھا اور نہ ہی سرکاری ریکارڈ میں ہے، متعلقہ ڈی آر او نے بھی ایسا خط موصول ہونے سے انکار کیا جب کہ بابر نواز نے ایکس اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول کیا اور عمر ایوب کو مبارکباد دی تھی، ریاستی مشینری اور ای سی پی ایک بار پھر تحریک انصاف کو ان نشستوں سے محروم کرنے کے آلے کے طور پر متحرک ہو گئے ہیں جنہیں وہ انتخابات کے بعد چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں
نومبر
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر
قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025
جنوری
جہانگیر ترین نے میڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما
مئی
فلسطینی بچوں کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک سابق اہلکار کا
فروری
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری