’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ،کوئی ابہام میں نہ رہے، بعد ازاں سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے تھے۔

سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے جواب دیا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو خطوط لکھے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تو پھر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جارہے؟

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں، ڈپٹی وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی وقوعہ ہمارے پاس نہیں آیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے، ،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ، کوئی ابہام میں نہ رہے، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے، تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے، آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے؟ الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کرے ، یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے ، اگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکہ کی نیشنل گارڈ

واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے پر کام جاری

?️ 24 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے

سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں

صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی

لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ

صیہونی رپورٹر کی زبانی حماس کی پیچیدہ کارروائیوں کی تفصیلات

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو کے ملٹری رپورٹر ڈورون قادوش نے بتایا شہید

’جیمنائی‘ کو گوگل کروم کا حصہ بنادیا گیا

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے