?️
سچ خبریں: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کو 23 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد، قومی اسمبلی میں ان کے ارکان کی تعداد 109 ہو سکتی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے حکمران اتحاد کی برتری برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی نشستوں کی واپسی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی جیت
اس وقت قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 209 ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس 108 ارکان ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 68 ہے۔ ایم کیو ایم کے پاس 21 ارکان ہیں، اور ایک اقلیتی نشست معطل ہے۔
قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کی 5 اور آئی پی پی کی 4 نشستیں ہیں۔ جے یو آئی ف کے پاس 8، بی این پی مینگل کی 1، ایم ڈبلیو ایم کی 1، پی کے میپ کی 1 نشست ہے، جبکہ 6 دیگر آزاد امیدوار بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔
مسلم لیگ ضیا، باپ پارٹی اور نیشنل پارٹی کے پاس بھی ایک ایک نشست ہے۔
مسلم لیگ ن کا حکمران اتحاد 209 ارکان کے ساتھ ایوان میں سادہ اکثریت رکھتا ہے جبکہ اگر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 120 ارکان تک پہنچ سکتی ہے۔
اس وقت پی ٹی آئی سمیت مجموعی اپوزیشن 97 ارکان پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی کے موجودہ ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 86 ہے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کیوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے؟
پی ٹی آئی کے سنی اتحاد کونسل میں 84 ارکان شامل ہیں جبکہ 2 آزاد امیدوار، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بھی ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کو تمام مخصوص نشستیں مل جائیں تو ان کے ارکان کی کل تعداد 109 ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی
جون
مزاحمتی تحریک کی سائٹوں کو بند کرنے کا امریکہ کا مقصد
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے
جون
خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے
فروری
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ
فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ
مئی
افغان صدر اشرف غنی کا بڑا دعویٰ، کہا امریکا کو 2 سال پہلے ہی ملک چھوڑنے کا کہا جاچکا تھا
?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ان دنوں افغان حکومت اور طالبان کے
جولائی