?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو غیرفعال کردیا گیا، جب جج کا تقرروتبادلہ ایگزیکٹو کریگا تو وہ انصاف کیسے دے گا؟
اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کرنے کا مشن 27 ویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا گیا. انہوں نے” ایکس“ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کرنے کا جو مشن شروع کیا گیا تھا، اسے 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
سپریم کورٹ کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے جب ایک جج کا تقرر یا تبادلہ ایگزیکٹو کرے گا تو وہ انصاف کیسے فراہم کر سکے گا موجودہ پارلیمان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، اس لیے ہم ان ترمیمات کو تسلیم نہیں کرتے.
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ان ناجائز ترمیمات کے خلاف بھرپور عوامی مزاحمت کریں گے اور آج اس موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم 1973 کے متفقہ آئین کو اس کی اصل حالت میں بحال کریں گے، جو واحد معاہدہ ہے جس نے وفاق اور تمام اکائیوں کو متحد رکھا ہوا ہے.
اسد قیصر نے شاہ محمود قریشی کی جلد اور مکمل صحت یابی کےلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دو برس سے بانی چیرمین عمران خان کے نظریے کے ساتھ وفاداری اور ثابت قدمی کے باعث بے گناہ قید کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے جس جواں مردی، صبر، استقلال اور حوصلے کے ساتھ اس آزمائش کو برداشت کیا ہے، وہ اپنے اندر ایک مثال رکھتا ہے میں ان کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں.


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ پر امریکی تسلط کا دور ختم
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ
جولائی
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
ستمبر
اسرائیلی فوج کا غرب اردن پر دھاوا، تین فلسطینی شہید ہوگئے
?️ 12 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے غرب
جون
پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے:منیر اکرم
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب
اکتوبر
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا
اگست
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی قومی ٹیم کا والی بال کھلاڑی شہید
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ابراہیم قصیعہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر صیہونی حکومت کی
نومبر
ہم پر میزائلوں کی بارش ہو سکتی ہے؛صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی
مارچ