سپریم کورٹ کو غیرفعال کردیا گیا، جب جج کا تقرروتبادلہ ایگزیکٹو کرے گا تو وہ انصاف کیسے دے گا؟ اسد قیصر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو غیرفعال کردیا گیا، جب جج کا تقرروتبادلہ ایگزیکٹو کریگا تو وہ انصاف کیسے دے گا؟

اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کرنے کا مشن 27 ویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا گیا. انہوں نے” ایکس“ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کرنے کا جو مشن شروع کیا گیا تھا، اسے 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

سپریم کورٹ کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے جب ایک جج کا تقرر یا تبادلہ ایگزیکٹو کرے گا تو وہ انصاف کیسے فراہم کر سکے گا موجودہ پارلیمان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، اس لیے ہم ان ترمیمات کو تسلیم نہیں کرتے.

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ان ناجائز ترمیمات کے خلاف بھرپور عوامی مزاحمت کریں گے اور آج اس موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم 1973 کے متفقہ آئین کو اس کی اصل حالت میں بحال کریں گے، جو واحد معاہدہ ہے جس نے وفاق اور تمام اکائیوں کو متحد رکھا ہوا ہے.

اسد قیصر نے شاہ محمود قریشی کی جلد اور مکمل صحت یابی کےلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دو برس سے  بانی چیرمین عمران خان کے نظریے کے ساتھ وفاداری اور ثابت قدمی کے باعث بے گناہ قید کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے جس جواں مردی، صبر، استقلال اور حوصلے کے ساتھ اس آزمائش کو برداشت کیا ہے، وہ اپنے اندر ایک مثال رکھتا ہے میں ان کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں.      

مشہور خبریں۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور

غیر ملکی تیل کمپنیاں سعودی عرب اور یو اے ای کو چھوڑ دیں:انصاراللہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور

کیا بائیڈن بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے؟

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اگر بائیڈن اور بن سلمان ہاتھ ملاتے ہیں تو امکان ہے

آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

فلسطینی نژاد امیدوار کی نیویارک اسٹیٹ سینیٹ پرائمری الیکشن میں شاندار جیت

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:  عبیر قواس، ایک فلسطینی نژاد امریکی سماجی کارکن، نے کوئینز

مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ

?️ 30 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ

صیہونیوں کے الزامات پر قطر کا ردعمل

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: قطر نے دوحہ کے خلاف تل ابیب کے الزامات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے