سپریم کورٹ نےخواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نےخواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل اور اللہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے فراڈ اور دیگرحربوں سے خواتین کوشرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جسٹس قاضی فائزعیسی نے خواتین کی وراثت سے متعلق فیصلہ تحریر کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ مرد وں کاخواتین کوشرعی وراثتی حق سےمحروم رکھنا مکروہ عمل ہے، خواتین کوشرعی وراثت سے محروم کرنا اللہ کےحکم کی خلاف ورزی ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ فراڈ اور دیگرحربوں سے خواتین کوشرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے، خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملک میں ہردن مرد وارث خاتون وارث کو حق سےمحروم کرتا ہے۔

یاد رہے رواں سال اگست میں بھی سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کیا تھا ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ خواتین کے وراثتی حقوق سےمتعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چن دوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کیلئےعدالت آتی ہیں جبکہ عدالتوں میں جائیداوں کےمقدمات سست روی سےچلتے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس کاچار عدالتی فورمزسےہوکر تیرہ سال بعد فیصلہ ہوا، ریاست کوخواتین کےوراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائیدا دسےمحروم رکھنا خود مختاری سےمحروم رکھنا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں کے نصاب

امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟

🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے

انتہا پسند گروہ امریکی کانگریس کے سامنے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف

🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے سابق امریکی

نیب نے شہباز شریف کے خلاف درخواست کی ہے

🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

صیہونی مرکزی ریلوے کا کنٹرول سرور سرکٹ سے باہر

🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور

صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا

🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم

ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے

سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا

🗓️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے