?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے 91 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سپریم کورٹ میں بھکر سےپی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے ہیں؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے کاغذات منظور کیے، ہائی کورٹ نے مسترد کر دیے، ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا نہ ہی مؤقف سنا، یکطرفہ فیصلہ ہوگیا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ثنا اللہ مستی خیل اشتہاری ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سرنڈر کر چکے اور ضمانت پر ہیں، ثنا اللہ مستی خیل پر الزام دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ہے۔
عدالت نے مخالف فریق کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر فیصلہ کیا؟ جواب میں وکیل نے بتایا کہ جی یہ درست ہے کہ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کی کیا پوزیشن ہے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کے لیے تیار ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ثنا اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا، انتخابی نشان بھی مل چکا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا 5 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا اور ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ثنا اللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر
القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ
مئی
جرمن فوج کا نیا پروکیورمنٹ پلان امریکہ سے آزادی پر مرکوز ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: جرمن فوج نے ملک کی پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے لیے
ستمبر
داعش کی تشویشناک واپسی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور
فروری
وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے
جنوری
تکفیری جرائم کے جہنم سے شام کے ساحل سے بھاگنے والوں کی لہر
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کے الدیار اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ
مارچ
شمالی لبنان کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا سعودی منصوبہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب تیل کے ڈالروں کے ذریعہ اپنے اور واشنگٹن کے
مئی
افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے، پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صدر زرداری
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی
اکتوبر