?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے حکومتِ سندھ کو اپنے وسائل سے رقم فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات اور رفاہی پلاٹس سے متعلق 25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رپورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دستخط تھے، اس لیے انہیں طلب کیا تھا۔
عدالتِ عظمیٰ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہو کر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، تاہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔
تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالہ متاثرین کے لیے اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے، نالہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے 1 ارب روپے کی منظور دے دی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے تحریم حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ باقی 9 ارب روپے کا 2 سال میں انتظام کریں گے، ان 2 سال میں نالہ متاثرین کو گھر، پانی، بجلی، روڈ، راستے اور سیوریج کا انتظام سندھ حکومت نے کرنا ہے، سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے، شہری اداروں کے سربراہوں کے جلدی جلدی تبادلوں سے خراب حکمرانی سامنے آ رہی ہے، جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسران کی کمی کی بھی نشاندہی کی، انہوں نے بتایا کہ افسران کی کمی سے انتظامی کاموں میں ناکامی ہو رہی ہے، بار بار وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے مگر افسران فراہم نہیں کیئے جا رہے، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی بات نہیں سن رہا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اپنے تحریری حکم میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یہ معاملہ وفاقی حکومت سے زیرِ بحث لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد
جنوری
منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی آفر پر خاموشی توڑ دی
?️ 23 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے
فروری
اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت، جس نے غزہ کے عوام کی مدد
جنوری
مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا
فروری
حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ کار
?️ 27 نومبر 2025 حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ
نومبر
یورپی یونین نے فلسطین پر صیہونی تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے دفتر نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی
مارچ
واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش
?️ 19 جولائی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایپ
جولائی