سپریم کورٹ نے نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کرپشن کے پیسے سے متعلق رضاکارانہ واپسی اسکیم پر لیا گیا از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد عہدیداران کی دوبارہ بحالی پر از خود نوٹس لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں نیب آرڈیننس میں متعارف کرائی گئی ترامیم کے بعد سیکشن 25 اے کو بھی اب جرم تصور کیا جائے گا اور جو سزا پلی بارگین میں تھی وہی اب رضاکارانہ واپسی میں بھی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد سرکاری عہدہ حاصل کرنے پر 10 سال کے لیے پابندی ہوگی لہٰذا ازخود نوٹس کا مقصد پورا ہو چکا ہے۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ کیس کو نیب آرڈیننس ترامیم کیس کے بعد سنا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب آرڈیننس کی ساری ترامیم کو چیلنج نہیں کیا گیا؟

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سیکشن 25 بی کا ذکر نیب ترامیم کیس میں کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ملازم پیسے دے کر کلین چٹ لیتا تھا پھر وہی کرتا تھا، قانون میں جو سقم تھا وہ دور کردیا گیا، یہ ترمیم تو اچھی ترمیم ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے ساتھ منسلک کی گئیں دیگر درخواستوں کو علیحدہ سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 ستمبر 2016 میں نیب رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم کے حوالے سے قانون پر از خود نوٹس لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ

ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین

وزیراعظم نے غربت دور کرنے  کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ مریم نواز

?️ 25 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمرایوب کیخلاف نااہلی کا ریفرنس بھیج دیا

?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے قائد ضزب

ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے

?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے