سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی اپیلوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔میڈیا کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 13 رکنی فل کورٹ کی سربراہی کریں گے۔

عدالت عظمٰی کا فل کورٹ 3 جون کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، سنی اتحاد کونسل پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 مئی سپریم کورٹ نے 14 مارچ کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یکم مارچ کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

3 مئی کو ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے 28 فروری کو درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کےسیکشن 104 کےتحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔

چار ایک کی اکثریت سے جاری 22 صفحات پر مشتمل فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتی، قانون کی خلاف ورزی اور پارٹی فہرست کی ابتدا میں فراہمی میں ناکامی کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جو یو آئی ف) کو دینے کی درخواست منظور کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اکثریتی فیصلے کی حمایت کی جب کہ ممبر پنجاب بابر بھروانہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردی تھا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر اور ماہر قانون علی ظفر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے تمام اراکین سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹیں نہ دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، آئین کے مطابق مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی میڈیا کا سارا نیتن یاہو کی خفیہ فوج کے بارے میں انکشاف

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں فوج کے اندر انتہائی پولرائزیشن

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ

?️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو

مشیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ 3

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، قانون بن گیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے

کراچی: حافظ نعیم کی سندھ حکومت کے ای چالان نظام پر تنقید، انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کا مطالبہ

?️ 2 نومبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب

?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے