سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔

سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 12 جولائی 2025ء کو ہوئے کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کے لیے ضابطہ اخلاق میں کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی گئی، مجوزہ ترامیم پر غور کیا گیا اور کونسل کے اکثریتی فیصلے سے منظور شدہ کچھ ترامیم کے ساتھ ان کو سرکاری گزٹ میں مطلع کرنے، اعلیٰ عدالتوں کے تمام ججوں کو بھیجنے اور سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں کونسل نے مختلف افراد کی طرف سے دائر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 67 شکایات کا جائزہ لیا، متفقہ طور پر 65 شکایات نمٹا دی گئیں، ایک شکایت کو مؤخر کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس میں اکثریتی فیصلے سے ایک شکایت پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اجلاس میں شریک نہ ہوئے تو کونسل کو آئین کے آرٹیکل 209 (3) (b) کے مطابق دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عتیق شاہ نے اجلاس میں شرکت کی، دوبارہ تشکیل دی گئی کونسل نے مختلف افراد کی طرف سے دائر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سات شکایات کا جائزہ لیا، جن میں سے متفقہ طور پر پانچ شکایات نمٹادی گئیں اور دو شکایات پر اکثریتی فیصلے سے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا

?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  اگلے 10

اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے

ٹرمپ کے کان پر خراش غزہ میں قتل عام سے زیادہ اہم ہے؟

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ایک فلسطینی میڈیا کارکن ابو صلاح نے ایک

فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن

شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں:  شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق

پاکستان: امریکہ کے غلط اقدامات ہمیں منظور نہیں

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا

سعودی عرب کا یمنیوں کی ویکسینیشن روکنے کے لیے اقدام

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام ایک امتیازی اقدام میں اس ملک میں رہنے والے

مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے