سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ،سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی،جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی شرح سود میں کمی کا سبب بنی، مہنگائی کی شرح اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 0.3فیصد رہی۔

11 ماہ کے دوران شرح سود میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے۔زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے جو 6 مئی 2025ء سے موثر ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مالی سال 25ءکی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔

زری پالیسی کمیٹی نے مالی سال 25ءکی جی ڈی پی نمو 2.5 تا 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی۔

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا۔کمیٹی کے مطابق مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ قوزی مہنگائی بھی اپریل میں گھٹ گئی جو بنیادی طور پر طلب کے معتدل حالات کی وجہ سے سازگار اساسی اثر کی عکاسی کرتی ہے۔اعلامیے مزید کہا گیا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہوکر صرف 0.3 فیصد رہ گئی، صارفین کی توقعات میں بہتری، توانائی و گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مہنگائی اگلے مہینوں میں بڑھ سکتی ہے مگر 5-7 فیصد کی حد میں رہے گی۔

ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ ذخائر جون 2025ءتک 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل 26.3 فیصد بڑھے مگر ہدف سے کم رہے۔ نجی شعبے کو قرضے دینے میں 12.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایم پی سی کا تجزیہ یہ تھا کہ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔ساتھ ہی کمیٹی کا نقطہ نظر یہ تھا کہ تجارتی ٹیرف کے حوالے سے بڑھی ہوئی عالمی غیریقینی کیفیت اور بین الاقوامی سیاسی حالات معیشت کیلئے چیلنجز کا سبب بن سکتے ہیں۔خیال رہے کہ 27 جنوری 2025 کو سٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

?️ 16 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر

زیلنسکی نے یوکرین کی غیر جانبداری کے لیے تیاری کا اعلان کیا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کی جنگ کے 33ویں دن کا آغاز یوکرین کے

صدر کے استعفیٰ کے بعد عراق میں سیاسی تبدیلیاں

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   اتوار کی رات 22 جون کو عراق میں صدر دھڑے

جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں

امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا عرب میڈیا میں ردعمل

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایرانی فوج کی بڑی ڈرون مشقوں کے انعقاد کے ساتھ

قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر زور

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم

وزیراعلیٰ پنجاب کا آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی

علی اف پھر آذربائیجان کے صدر بنے

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:الہام علی اف نے 93.9 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے