?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا یونیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کرنے کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن مونٹریال آڈٹ پروگرام کےتحت 5 سال بعد کراچی کا دورہ کرےگی، 4 رکنی ٹیم 10 روزہ دورے پر 18 فروری کو کراچی پہنچے گی۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم اپنے دورے کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرےگی۔
سی اے اے حکام ٹیم کو ایئرپورٹ پر کیے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ اکاؤ کا وفد ایئرپورٹ کارگو، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرےگا۔
سی اےاے ریگولیٹری کی جانب سے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات سے متعلق وفد کو پریذنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔
اکاو کے وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگیجزکاونٹر کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
آئی سی اے او اقوامِ متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے، ایوی ایشن ریگولیٹر کی پروازوں کے معیار کا جائزہ لیتا اور سیفٹی آڈٹ کے تناظر میں دیگر اقدامات اٹھاتا ہے۔
اکاو یونیورسل سیکیورٹی مونٹریال کی ٹیم نےآخری فزیکل آڈٹ دوہزار انیس میں اور آن لائن دوہزار اکیس میں کیاتھا۔
اس سے قبل آئی سی اے او نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل فوری طور پر لائسنسنگ سسٹم کو نئے سرے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جس وقت پاکستانی حکام کی جانب سے 262 پائلٹس کے مشکوک لائنسز کی تحقیقات شروع کی گئیں اس کے بعد سے آئی سی اے او کی جانب سے متعدد آبزرویشنز آچکی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد سی سی اے کے 5 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا تھا اور ان کے کیسز مجرمانہ تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیے تھے۔
ابتدا میں آئی سی اے اوز کی آڈٹ ٹیم نے سیفٹی سے متعلق 36 ہدایات کی تھیں جس میں پاکستان کے ہوابازی حکام نے 26 کلیئر کردیں۔
بعدازاں آئی سی اے او نے بقیہ 10 خدشات کو بھی دور کرنے کا کہا تھا جو نوعیت کے اعتبار تکنیکی تھیں۔
ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئی سے اے او نے غلطیوں سے پاک لائسنسنگ نظام کے اٹھائے گئے اقدامات، امتحانی سیلیبس میں اُمیدواروں کے لیے رکھے گئے سوالات اور سوالنامہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے، کے بارے میں پوچھا تھا۔
پاکستانی حکام لائسنسنگ سسٹم کو از سر نو ترتیب دے دیا ہے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا ہے۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل لائسنسنگ کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس سسٹم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن
ستمبر
شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں مقیم عبدالرزاق العکیدی نے اس بات پر زور
جنوری
تیل اور برجام؛ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور یروشلم میں قابض حکومت نے اس
مارچ
روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی
مارچ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید
ستمبر
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک
?️ 7 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف
مارچ
یمنی مزاحمت اور جنگ کے سامنے سعودی میڈیا کی شکستوں پر ایک نظر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا عملی طور پر میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے میدان
جنوری
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: پہلی بار اسرائیلی حکومت کے فوجی نگران نے ایک عبرانی
اپریل