?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ہے۔
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ہے، فلسطین کے معاملے پر 24 گھنٹوں میں ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں، ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک نہیں دیے جاتے، اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل کو بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل ماڈل میں متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا، اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث 19 اکاؤنٹس بھارت اور 28 افغانستان سے آپریٹ کیے جا رہے تھے، چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے تو دہشت گردی کا کیوں نہیں ہو سکتا؟ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 24 جولائی 2025ء کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا گیا تھا، حکومت ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر بنائیں۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کے لیے کارنامہ یا مجبوری؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی
نومبر
افغانستان پاکستان جنگ بندی معاہدے کا مسودہ ثالثوں کے حوالے کر دیا گیا
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: بعض اطلاعات کے مطابق، افغان اور پاکستانی دونوں وفود نے
اکتوبر
فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان
نومبر
27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔ فیصل واوڈا
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاسی رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے
نومبر
یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ
اکتوبر
اسرائیل کا ٹرمپ کی فوری جنگ بندی کی اپیل کے باوجود غزہ پر حملہ
?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ کی پٹی گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی
اکتوبر
ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا
مارچ
تل ابیب نے فلسطینی انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا
ستمبر