?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بینک اور سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج شام کو فتنۃ الہندوستان کے بیس سے تیس دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کر بھی تشدد کیا۔ بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سوراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا جب کہ ایف سی کو آتا دیکھ دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ حملے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت اللہ بلیدی لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائش گاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے، ہندوستان کی پراکسیز نے ان کے ایماء پر کارروائی کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے
جولائی
بحرینی عوام کا صہیونیوں کو جنگ خیبر کا انتباہی پیغام
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین میں صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کی آمد اور اس
اکتوبر
فلسطین کے حامی مسلمان امیدوار نیویارک کے میئر ؛ٹرمپ برھم
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین
جون
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی سرگرمی میں خلل کیوں پڑا؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد
دسمبر
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر
دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں
جولائی