?️
کراچی: (سچ خبریں) عدالت عالیہ سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو مجاہد کالونی میں ماسٹر پلان کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ثابت ہونے پر کارروائی کا حکم دے دیا۔
کراچی کے علاقے مجاہد کالونی کے رہائشیوں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت عالیہ سندھ نے مجاہد کالونی کے 70 سے زائد رہائشیوں کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماسٹر پلان کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ثابت ہوئی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، تو کے ڈی اے قانون کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ کے ڈی اے صرف ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ کے ڈی اے اگر وہ تعمیرات گرائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہی ہیں، تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں حکام کی جانب سے ناظم آباد کے قریب مجاہد کالونی میں متعدد گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کی کارروائی کی گئی تھی، اس دوران کئی سیاسی جماعتوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا تھا، سیاسی رہنماؤں نے انہدامی کارروائی نہ روکنے پر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
متاثرین سے یکجہتی کے اظہار کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فاروق ستار، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے مجاہد کالونی کے دورے کیے تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ ’اب تک 127 گھر مسمار کیے جاچکے ہیں، میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں، اب کسی میں ہمت نہیں کہ مزید گھر مسمار کرے‘۔
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ سرکاری زمین پر قائم مجاہد اور واحد کالونی سے قبضہ ختم کرکے وہاں 5 کروڑ کی لاگت سے ناظم آباد 7 سے ضیاالدین ہسپتال تک 150 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی۔
بعد ازاں مجاہد کالونی کے رہائشیوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے کے ڈی اے حکام کو گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس کا فیصلہ آج عدالت عالیہ نے سنا دیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور
ستمبر
سعودی انسانی حقوق کے کارکن کو عجیب سزا
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ایک کارکن
اپریل
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر
چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین نے دو مہنے کے لیے سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے
اکتوبر
یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی
جنوری
صہیونی حکومت یمنی عوام کی جانب سے دردناک جواب کی منتظر رہے
?️ 27 ستمبر 2025 یمن کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے
نومبر
پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب
مئی