🗓️
کراچی (سچ خبریں) صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاق کی جانب سے سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جو صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جاچکی ہیں، پنجاب کو 26 ہزار، سندھ 12 ہزار بلوچستان 2 ہزار جب کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملی ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزر سے نکالنے کے بعد 30 دن میں استعمال کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے، حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔
مشہور خبریں۔
’این آئی اے بی‘ ملک میں فصلوں پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے میں پیش پیش
🗓️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیوکلیئر سائنس نے پاکستان کو مونگ کی دال
فروری
کیا امام اوغلو کے لیے اردگان کی قسمت خود کو دہرا رہی ہے؟
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے کئی شہروں میں سڑکوں پر احتجاج جاری ہے اور
مارچ
صیہونی دہشت گردی کی حکمت عملی کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟
🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینی مزاحمت
اگست
بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مارچ
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی ،وجہ؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی جانب سے ایک سینئر بھارتی اہلکار کو ملک
ستمبر
عرب ممالک صہیونی ہتھیاروں کے سب سے بڑےخریدار
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ 2022 میں اس حکومت کی
جون
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:صیہونی جیل سے آزاد ہونے والی ایک فلسطینی خاتون صحافی کو
جون
لبنان آنے والے ڈالروں سے بھرے امریکی بیگ کہاں جاتے تھے؟
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں: الیمیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
اگست