سندھ میں یومیہ بنیادی غذا کی فی کس لاگت 32 اور بلوچستان میں 18 روپے ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک تجزیے کے مطابق صرف بنیادی غذائی ضروریات فراہم کرنے والی خوراک کی یومیہ قیمت بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 روپے فی کس جبکہ شہری سندھ میں 32 روپے فی کس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے ’فِل دی نیوٹرینٹ گیپ‘ (ایف این جی) تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں صرف 5 فیصد آبادی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔

پاکستان کے بارے میں یہ تجزیہ 13 ممالک میں کی جانے والی کیس اسٹڈیز کا حصہ ہے۔ ایف این جی ایک ایسا طریقہ کار ہے جو غذائیت سے بھرپور غذا کی لاگت اور استطاعت کا تخمینہ لگاتا ہے اور اسے مقامی خوراک کے نظام اور ماحول پر ثانوی اعداد و شمار کے ساتھ جوڑتا ہے۔

خوراک کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے والی غذا کی یومیہ لاگت کافی زیادہ تھی، جو دیہی خیبر پختونخوا میں 67 روپے فی کس سے لے کر شہری سندھ میں 78 روپے فی کس تک تھی۔

تمام صوبوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی عدم استطاعت زیادہ تھی، اوسطاً 66 فیصد آبادی غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی متحمل نہیں تھی، دیہی خیبر پختونخوا میں عدم استطاعت 59 فیصد سے لے کر دیہی بلوچستان میں 84 فیصد تک ہے۔

ایف این جی کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ نوعمر لڑکیوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو مخصوص غذائی اجزا جیسے آئرن، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کی نسبتاً زیادہ ضروریات ہوتی ہیں۔

ماڈل گھرانوں میں اس کی عکاسی نوعمر لڑکی اور دودھ پلانے والی خاتون سے ہوتی ہے، جن پر گھر میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے دو سب سے زیادہ اخراجات آتے ہیں، یہ سندھ میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی گھریلو لاگت کا 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

خاندان کے دیگر افراد کے مقابلے میں 12 سے 23 ماہ کی عمر کے بچوں پر غذائیت سے بھرپور خوراک کے اخراجات سب سے کم آتے ہیں کیونکہ وہ کم کھانا کھاتے ہیں، اور ماں کے دودھ کو مثالی خوراک تصور کیا جاتا ہے جو ان کی غذائی ضروریات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے۔

تاہم، اس عمر کے بچے غذائیت کے لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے چھوٹے معدے کا مطلب ہے کہ انہیں کھانا کم وقفے سے بار بار فراہم کیا جانا چاہیے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف این جی کے تجزیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس عمر کے دوران غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی کے تاحیات نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

علماء کرام سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر سے اظہار تعزیت کی

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری

لبنانی صحافی: ٹرمپ نیتن یاہو تعلقات میں اختلافات کا مطلب اسرائیل کو سزا دینا نہیں ہے

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک میڈیا کارکن نے ایک بیان میں کہا

امریکہ یوکرینی جنگ کی دستاویزات لیک ہونے سے پریشان ہے:وال اسٹریٹ جرنل

🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشا ہونے کی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:  پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک

صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

🗓️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو

قرضوں کیساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں کہ صنعت و زراعت بڑھے، شہباز شریف

🗓️ 22 فروری 2025ڈی جی خان: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

میانمار کی باغی فوج نے عوامی رہنما آنگ سان سوچی کو بڑی دھمکی دے دی

🗓️ 23 مئی 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار کی باغی فوج نے ملک کی رہنما آنگ

سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے