?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کوئی ہنگامی صورت حال نہیں، ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے تیاری مکمل کرلی ہے، کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اطلاعات کراچی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام انتظامیہ کو الرٹ کیا ہوا ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتظامات کر رکھے ہیں، حکومت سندھ نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، گورنر پنجاب سمیت پنجاب کی صوبائی پارٹی بھی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صوبائی وزرا سے رابطے میں ہیں، ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے تیاری مکمل کرلی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پنجاب میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو بھی دریائے سندھ کے اطراف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سندھ میں فی الحال ایمرجنسی کی صورتحال نہیں ہے، پھر بھی صوبائی پی ڈی ایم اے نے انتظامات کیے ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے سیل قائم کیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ پر صوبے کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے، مشرقی دریا پنجاب میں تباہی مچا رہے ہیں اور اس صورتحال میں سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کریں، تاکہ صوبہ آنے والے سیلاب کو سنبھال سکے۔
سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے درخواست کی ہے کہ وہ تربیلا سے پانی کے اخراج میں کمی کرے اور چشمہ بیراج پر پانی روک کر رکھے، جسے اتھارٹی نے منظور کر لیا ہے۔
سندھ کے آبپاشی حکام چناب، ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ تمام دریا پنجند بیراج پر دریائے جہلم کے ساتھ ملنے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں اور وہاں سے سندھ کے راستے سمندر میں جا گرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی حکومت کے صدر اور ان کے اہل خانہ اسٹیڈیم سے فرار ہوگئے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا
مئی
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی
?️ 7 جون 2021سکھر(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید
جون
ڈاکٹر معید یوسف مشیر کو نیا عہدہ مل گیا
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی
مئی
یورپ سے امریکی فوجی انخلا؛ واشنگٹن کے لیے ایک مشکل چیلنج
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: یورونیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی
جون
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
?️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں
جنوری
بھارت نے 3 بڑی سٹریٹجک غلطیاں کیں، جنوبی ایشیا آج سلامتی کا متلاشی ہے، جنرل (ر) زبیر محمود حیات
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل
جولائی