?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرپاکستان نے بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر دی،حکومت کم از کم 3 مختلف کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں اس معاملے کو عالمی بینک میں بھی اٹھانا شامل ہے،وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔
جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر اپنا مقدمہ پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اس میں ایک سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا شامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل ثالثی عدالت یا دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے، جہاں وہ یہ دلیل دے سکتا ہے کہ بھارت نے معاہدوں کے قانون سے متعلق 1969 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر مملکت نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چوتھا سفارتی آپشن جس پر اسلام آباد غور کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا موخر نہیں کیا جا سکتا معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ہمارے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور ہم رابطہ کرنے کیلئے تمام مناسب اور قابل فورمز کی پیروی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی تھی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا تھا۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پیشکش کی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار تھا۔
مشہور خبریں۔
سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس،تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد; (سچ خبریں) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو
اکتوبر
وزیراعظم کا نوشہرہ کی صورتحال کا جائزہ
?️ 29 اگست 2022نوشہرہ: (سچ خبریں)دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح
اگست
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 17 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی حکومت نے اعلان کیا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا
جولائی
غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے
فروری
شہید السنوار کی لاش کو اسرائیل کا یرغمال بنانے کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار کی لاش کو
اکتوبر
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
راکھی ساونت نے رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی
?️ 15 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش
فروری
افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 1 اپریل 2021نائجر (سچ خبریں) افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے
اپریل