?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے اب عوام خاموش نہیں بیٹھ سکتی اپنے حق کے لئے نکلنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اوراب 4روپےکا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس کا کہنا تھا کہ یہ معاشی دہشت گردی ہے،مستردکرتےہیں، ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اب کہاں ہیں سارے کرائے کے معیشت دان ؟
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا اور کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کوہوا دینےکےمترادف ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلیے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس آمدنی کااہم ذریعہ ہے، عمران خان حکومت میں کسی اچھی خبرسننےکےلیےترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔
انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نےاپنا 3سالہ دورعوام کاتیل نکالنےپرضائع کردیا، موجودہ حکومت میں فائدہ صرف اےٹی ایمز کو دیا، عمران خان کووسیع ترقومی مفادمیں ایک اوریوٹرن لیناچاہیے، اپنی پالیسیوں کو180ڈگری پرموڑدیں۔،بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔


مشہور خبریں۔
انڈونیشیا کے اسپیکر: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک کی اجتماعی حمایت کی ضرورت ہے
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کی: فلسطین کا
مئی
استنبول میں غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: آج ہزاروں ترک عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں
جنوری
یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
?️ 13 ستمبر 2025یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
ستمبر
ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے
اپریل
کیا نیتن یاہو کی شخصیت دو قطبی ہے؟
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں اسرائیلی وزیراعظم
جون
یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر
ریپبلکن پارٹی سے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایوان
جولائی