سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

?️

کراچی (سچ  خبریں) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ  ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے اب عوام خاموش نہیں بیٹھ سکتی  اپنے حق کے لئے نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اوراب 4روپےکا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس کا کہنا تھا کہ یہ معاشی دہشت گردی ہے،مستردکرتےہیں، ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اب کہاں ہیں سارے کرائے کے معیشت دان ؟

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا اور کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کوہوا دینےکےمترادف ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلیے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس آمدنی کااہم ذریعہ ہے، عمران خان حکومت میں کسی اچھی خبرسننےکےلیےترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نےاپنا 3سالہ دورعوام کاتیل نکالنےپرضائع کردیا، موجودہ حکومت میں فائدہ صرف اےٹی ایمز کو دیا، عمران خان کووسیع ترقومی مفادمیں ایک اوریوٹرن لیناچاہیے، اپنی پالیسیوں کو180ڈگری پرموڑدیں۔،بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی

کانگریس پر حملے کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جرم کا اعلان

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:    6 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی، جو

حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری

کٹھ پتلی حکومت انتخابات سے قبل مجھے نااہل یا گرفتار کروانا چاہتی ہے، عمران خان

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

والدین ‏کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت

?️ 27 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین

اکسیوس کا ریاض-تل ابیب سمجھوتے کے لیے خود مختار تنظیم کی گرین لائٹ کے بارے میں دعویٰ

?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور

روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے یورپی یونین نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 10 مارچ 2021جرمنی (سچ خبریں) روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے