سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبے میں کم از کم اجرت 35 ہزار 550 روپے مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2244 ارب روپے رکھا گیا ہے، سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے 1353 ارب حاصل ہوں گے، صوبائی آمدنی سے 470 ارب اور صوبائی اخراجات 1411 ارب روپے کی آمدنی ہوگی، مجموعی ترقیاتی منصوبوں پر 697 ارب روپے خرچ ہوں گے، ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن پر 220 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کے لیے مجموعی طور 272 ارب جس میں غیر ترقیاتی بجٹ 227 جب کہ ترقیاتی بجٹ پر 44 ارب رکھے گئے ہیں، تعلیم کے لیے 353 ارب مختص، غیر ترقیاتی اخراجات 308 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 45 ارب مختص کیے گئے ہیں، امن و امان کے لیے 160 ارب مختص، ترقیاتی رقم 12 ارب جب کہ غیر ترقیاتی بجٹ پر 148 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، محکمہ آبپاشی کے لیے 88 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ 25 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ 62 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ کواشتہارات اور تشہیر کیلئے 9ارب 47کروڑروپےرکھنےکی تجویزہے، براڈ کاسٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ سروسز کیلئے 6 کروڑ21لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پریس کلب اور مستحق صحافیوں کے فنڈز کی مد میں 25 کروڑروپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے، سندھ انفارمیشن کمیشن کیلئے 5کروڑ50لاکھ روپے رکھے جارہے ہیں۔ریٹائرمنٹ و پنشن کیلئے195ارب روپےسےزائدرکھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے میں زراعت کے لیے 32 ارب جس میں غیر ترقیاتی اخراجات 11 ارب، ترقیاتی بجٹ پر ڈہائی ارب مختص بورڈ آف ریونیو 12 ارب روپے، غیر ترقیاتی بجٹ 11.57 ارب، ترقیاتی بجٹ 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، محکمہ بلدیات کے لیے 224 ارب روپے مختص اورورکس اینڈ سروسز کے لیے 133 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

🗓️ 13 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں

🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی مالیاتی ادارے نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات

ہم غزہ سے قابضین کے انخلاء کے لیے جامع معاہدے چاہتےہیں: ہنیہ

🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان

مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری

میری حکومت کی ترجیح غربت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ ہے:عراقی وزیراعظم

🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت میں بدعنوانی کے خلاف

آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن

طیبہ گل الزامات: ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

🗓️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے