سندھ حکومت کا تیسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبائی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کو جواز بناتے ہوئے 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کی درخواست پر آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے لیکن اس سے متعلق فیصلہ آج شہر میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے 14 اکتوبر کو ایک بار پھر الیکشن کمشنر کو درخواست لکھ کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی یہ تیسری درخواست تھی، اس سے قبل سندھ حکومت نے 3 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو بھی اسی طرح کی درخواستیں بھیجی تھیں۔

تازہ درخواست میں صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تقریباً 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ان میں سے تقریباً ایک ہزار 305 کو انتہائی حساس اور3 ہزار 688 کو حساس قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو پولنگ اسٹیشنز اور دیگر ذمے داریوں کے لیے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، کراچی پولیس کے پاس مجموعی طور پر 22 ہزار 507 پولیس اہلکار موجود ہیں اور 16 ہزار 786 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع سے 14 ہزار 958 پولیس اہلکاروں اور 7ہزار 150 ریزرو اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال میں کراچی پولیس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی فرائض انجام دینی پڑرہی ہے جہاں بے گھر افراد کی حفاظت، امدادی سامان کی تقسیم اور متاثرین کے مکانات اور جائیدادوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی فورس کی ضرورت ہے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمشین کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہو گئی ہے جہاں ان کے لیے خیمہ بستیاں اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے وہاں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے بغیر صاف اور شفاف طریقے سے انتخابات کرائے جاسکیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی ڈاکٹروں کا تین روزہ ہڑتال کا اعلان

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں

ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

نیتن یاہو کے بھیک مانگنے کا نیا انداز

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا

فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں

پرتگالیوں نے مکانات کی زیادہ قیمت کے خلاف احتجاج کیا

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پرتگال میں 2010 کے بعد سے جائیداد کی قیمتوں میں 75%

جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم

آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے