سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن شیر عالم اور کارکن ذاکر عباسی کے گھروں کا دورہ کیا، شیر عالم کے صاحبزادے محمدعارب، ذاکر عباسی کے والد ابراہیم عباسی اور بھائی جے آئی یوتھ ضلع سائٹ غربی کے ڈپٹی سیکریٹری ناصر عباسی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

شیر عالم جماعت اسلامی کیماڑی کے امیر فضل احد کے چچا سسر تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈکیتی و قتل کی اس واردات کی شدید مذمت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے جرائم کی روک تھام، مسلح ڈکیتیوں کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی مکمل ناکامی و نا اہلی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ صرف رمضان المبارک میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں 20شہری اور رواں سال 60افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔

شہر میں ڈاکو راج قائم ہے،سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے کراچی میں جرائم کی وارداتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کر نے کے بیانات دے کر کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، جرائم و ڈکیتی کی بہت سی وارداتوں میں خود پولیس والے ملوث پائے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور حکومت اور محکمہ پولیس میں موجود جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ عبد الرزاق خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی و دیگر بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

کیا ماسک کورونا وائرس کی خبر خود دے گا؟

🗓️ 6 جنوری 2022لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کے آنے بعد سے سائنسدان اس کے

امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم پارٹنر ہے: لاوروف

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ

الاقصیٰ بریگیڈز کے ہاتھوں غزہ میں صہیونی کمانڈ سینٹر تہس نہس

🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے غزہ شہر کے

یمن کے حالیہ حملوں میں سعودی عرب کو کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان

🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:ماہرین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران سعودی تیل

حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4

مذاکرات سے پہلے جنگ بندی اور روسیوں کا انخلا ضروری : کیف

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   روسی حکام کے ان بیانات کے بعد کہ یوکرین حالیہ

شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے