سندھ حکومت اور ریلوے کا کے سی آر کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی بحالی کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو تجویز دی کہ سندھ اور ریلوے کے ٹیکنیکل ماہرین مشترکہ طور پر منصوبے کے طریقہ کار تیار کریں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، مراد علی شاہ نے کے سی آر کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور منصوبے میں مسلسل تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کے سی آر روزانہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا اور کراچی میں مشرق تا مغرب اور شمال تا جنوب اہم ربط قائم کرے گا۔

تاہم، منصوبہ چونکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونا ہے، اس لیے تازہ فیزیبلٹی رپورٹ تاحال چینی حکام کی منظوری کی منتظر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی کی تجویز دی، جس کے تحت سندھ حکومت اور ریلوے مل کر منصوبہ تیار کریں گے جب کہ ڈونر ایجنسیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظور شدہ پلان کے مطابق کے سی آر کا روٹ 43.2 کلومیٹر طویل ہوگا، جس میں 25.51 کلومیٹر اونچائی پر اور 17.7 کلومیٹر سطح زمین پر ہوگا جب کہ منصوبے یں کل 24 اسٹیشن شامل ہیں جن میں 13 اونچائی پر اور 11 سطح زمین پر ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ڈرگ روڈ، کراچی یونیورسٹی، اردو کالج اور گیلانی اسٹیشن کے قریب 11 ایکڑ سے زیادہ ریلوے کی زمین خالی کرالی گئی ہے، تاہم لیاقت آباد اور اردو کالج کے قریب اب بھی تجاوزات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ریلوے کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے سی آر روٹ پر انسداد تجاوزات آپریشنز اور شہری بحالی کے اقدامات میں ریلوے کی مکمل معاونت کرے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے ماہرین مل کر کے سی آر منصوبے کے حتمی طریقہ کار، اسٹیشنوں کی آؤٹ سورسنگ اور نئی ٹرین سروسز پر کام کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ کی تجاویز سے اتفاق کیا اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

مشہور خبریں۔

مصنوعی ذہانت کے دور میں سب سے زیادہ معاوضے والی مہارت کیا ہوگی؟

?️ 16 اپریل 2024آسٹن، ٹیکساس: (سچ خبریں) ملازمتوں پر مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات کے

افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:امریکی ادارے SIGAR کی اس رپورٹ کے بعد کہ کابل حکومت

ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی

نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل

الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم

?️ 29 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے