🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 15 اگست کو تمام فریقین کو تفصیل سے سن کر فیصلہ کریں گے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن حلقہ بندی سے مطمئن ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لا نے کہا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، حد بندی صوبائی حکومت اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کی۔
وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی وہاں ایک یونین کونسل 90 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ پیپلز پارٹی جن علاقوں سے کامیاب ہوتی ہے وہاں کی یو سی 40 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
وکیل خالد جاوید خان نے کہا کہ اگر اس دلیل کو مان لیا جائے تو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ختم ہو جائیں گی کیونکہ قومی اسمبلی کا کوئی حلقہ 3 اور کوئی 9 لاکھ افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگست کی 28 تاریخ کو الیکشن ہے اس لیے 15 اگست کی سماعت پر کوئی التوا نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کی درخواست صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔
عدالت نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا۔
مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
بائیڈن کا ہوا سے مصافحہ کرنے کا نیا انداز
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم 25 اپریل 2019
جولائی
سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے: اسرائیلی میڈیا
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ
فروری
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ریکارڈ توڑ مہنگائی
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدہ دار نے اس بات پر
جنوری
مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید
دسمبر
اماراتی بحری جہاز کی ضبطی کے بعد اب اسرائیلی جہازوں کی باری: عطوان
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ممتاز تجزیہ کارچچ نے ایک نئے مضمون میں یمنی پانیوں
جنوری
دنیا کی سب سے بڑی جیل
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے
اگست