اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی، کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم کی آواز میں آواز ملائی، پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے، اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آرٹیکل 63 اے کو ضمیروں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے دستور میں شامل کیا گیا۔
مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کریں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا پہلے مودی کو شادیوں میں بلوا کر ساڑھیوں کے تحفے پیش کیے جاتے تھے، آج مودی کو حماقت سے اجتناب کرنے کی تنبیہ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
فروری
مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسم ادا کرنے کے حکم کی منسوخی
مئی
یوکرائن میں ہنگامہ آرائی یورپی انرجی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی امریکی سازش:روس
فروری
وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
فروری
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
اپریل
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
جون
سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
اپریل
امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟
اکتوبر