?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس کی سماعت میں کہا ہےکہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس عامر فاروق نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جی اٹارنی جنرل صاحب، آپ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ موبائل سمز والا آرڈر تھا، اس کا اسٹے آرڈر خارج کروانا تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پچھلی بار کا جو آرڈر ہوا وہ ایسے نہیں تھا جو عام مزدور ہے یا جس کا کھوکھا ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے، اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ان کو تو نوٹس ہی نہیں جائے گا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا اس میں ڈر یہ ہوتا ہےکہ ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں، اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے کہ ایسے نہیں ہے، اب کون کون جائے گا ایف بی آر کے پاس کوئی رول ریگولیشن بھی تو دیں ناں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر نہیں، اس کےنام پرسم بچہ استعمال کررہا ہےتو اس کا کیا کریں گے؟ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کروایا؟
اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کسی غریب کو جائے گا ہی نہیں، نان فائلز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں جو شخص جواب جمع کروائے یا ایف بی آرکو مطمئن کردےتو اس کی سم بحال ہو جائے گی۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔
بعد ازاں اٹارنی جنرل نے عدالت سے حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے
مارچ
ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے
جنوری
حزب اللہ: صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت اور ان کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے حسین جاشی نے اس بات کی
اکتوبر
افریقی شیروں کی مشق میں اسرائیلی فوج کی شرکت نے مراکشی باشندوں کو غصے میں ڈال دیا ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: مراکش میں "افریقی شیر” مشق میں اسرائیلی فوج کی شرکت
مئی
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں
جنوری
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 6 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی
اپریل
اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی
?️ 2 اکتوبر 2025 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین
اکتوبر
سردارسلیمانی کی شہادت کی برسیکے موقع پرعراقیوں نے امریکی پرچم پیروں سے کچلا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں
جنوری