?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی جبکہ اعظم سواتی،نادیہ خٹک،تابش فاروق،مبشراعوان اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سےملاقات سےقبل گیٹ 5 پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، عمران خان بانی کے نامزد کوآرڈنیٹر سلمان اکرم راجا کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، ان کے علاوہ شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو بھی روک لیا گیا۔
اعظم سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشراعوان اور انصرکیانی کواجازت مل گئی مگر سلمان اکرام راجا کی ہدایت پر وکلا تابش فاروق اور انصرکیانی ملاقات کےلیےجیل کےاندر روانہ نہ ہوئے جبکہ اعظم سواتی، مبشر مقصود اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کےلیےجیل کے اندر چلے گئے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ کیسےہوسکتاہے کہ میں نےنام دیے اور مجھےہی ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر انہوں نے عملے سے کہا کہ جیلرصاحب آپ نمبر پورے کررہے ہیں، ہم دوافراد کو روک رہے ہیں،مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔
اس پر جیل کے عملے نے کہا کہ ہم پہلےان کو اندر بھیجتے ہیں پھرجو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری لسٹ کےمطابق صرف اعظم سواتی کوملاقات کے لیے بھجوایا گیا ہے، باقی نام ہماری لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے،۔
جیل عملے کی جانب سے بار بار وکلا انصرکیانی اور تابش فاروق کو اندر بھجوانے ہدایت کی گئی مگر سلمان اکرم راجہ نے دونوں ایڈووکیٹس کو اندر جانے سے دوبارہ روک دیا ۔
انہوں نے عملے سے کہا کہ آپ ہمیں اندربجھوائیں، ہمارے بعد انہیں بھی بجھوا دیں، سلمان اکرم راجا نے عملے سے مزید کہا کہ اگر آپ ہمیں اندر نہیں بھجواتےتو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آپ انہیں ملاقات کے لیے بھجوائیں گے تو بانی پی ٹی آئی ناراض ہوں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالتی احکامات میں واضح لکھا ہے مجھ سمیت بیرسٹر گوہر، اور انتظار پنجھوتہ جو نام دیں گے انہی کی ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے ان سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کر دی تھی۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی، اورسلمان اکرم راجا جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، تاہم آج جیل عملے کی جانب سے سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔


مشہور خبریں۔
نواتیم ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ؛ صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک
اپریل
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
’اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں‘ جج اے ٹی سی اسلام آباد کے ریمارکس
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی
مارچ
قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں
اگست
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت، خاردار تاریں نصب، اضافی نفری تعینات
?️ 16 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف
مارچ
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی
یمن میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں انٹرنیٹ پابندیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ
جنوری
پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
?️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی
جنوری