?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی جبکہ اعظم سواتی،نادیہ خٹک،تابش فاروق،مبشراعوان اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سےملاقات سےقبل گیٹ 5 پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، عمران خان بانی کے نامزد کوآرڈنیٹر سلمان اکرم راجا کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، ان کے علاوہ شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو بھی روک لیا گیا۔
اعظم سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشراعوان اور انصرکیانی کواجازت مل گئی مگر سلمان اکرام راجا کی ہدایت پر وکلا تابش فاروق اور انصرکیانی ملاقات کےلیےجیل کےاندر روانہ نہ ہوئے جبکہ اعظم سواتی، مبشر مقصود اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کےلیےجیل کے اندر چلے گئے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ کیسےہوسکتاہے کہ میں نےنام دیے اور مجھےہی ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر انہوں نے عملے سے کہا کہ جیلرصاحب آپ نمبر پورے کررہے ہیں، ہم دوافراد کو روک رہے ہیں،مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔
اس پر جیل کے عملے نے کہا کہ ہم پہلےان کو اندر بھیجتے ہیں پھرجو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری لسٹ کےمطابق صرف اعظم سواتی کوملاقات کے لیے بھجوایا گیا ہے، باقی نام ہماری لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے،۔
جیل عملے کی جانب سے بار بار وکلا انصرکیانی اور تابش فاروق کو اندر بھجوانے ہدایت کی گئی مگر سلمان اکرم راجہ نے دونوں ایڈووکیٹس کو اندر جانے سے دوبارہ روک دیا ۔
انہوں نے عملے سے کہا کہ آپ ہمیں اندربجھوائیں، ہمارے بعد انہیں بھی بجھوا دیں، سلمان اکرم راجا نے عملے سے مزید کہا کہ اگر آپ ہمیں اندر نہیں بھجواتےتو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آپ انہیں ملاقات کے لیے بھجوائیں گے تو بانی پی ٹی آئی ناراض ہوں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالتی احکامات میں واضح لکھا ہے مجھ سمیت بیرسٹر گوہر، اور انتظار پنجھوتہ جو نام دیں گے انہی کی ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے ان سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کر دی تھی۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی، اورسلمان اکرم راجا جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، تاہم آج جیل عملے کی جانب سے سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. رانا ثنا اللہ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
مئی
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر
امریکہ کے ساتھ معاہدے میں کوئی حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں: زیلنسکی
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یوکرین کے
فروری
حکومت کا ریاستی ملکیت 3 اداروں کو سرکاری تحویل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تین وفاقی اداروں ٹریڈنگ کارپوریشن آف
ستمبر
اسرائیل کی آیت اللہ سیستانی کو دھمکی پر عراق کا ردعمل
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراقی مصنف محسن القزوینی نے آیت اللہ سیستانی کو دھمکی دینے
اکتوبر
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
?️ 25 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کبھی
اپریل
کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے
جولائی
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنےکا فیصلہ صحیح نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 8 دسمبر 2021برسلز (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو گرے
دسمبر