🗓️
کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں موجود مزید 62 پاکستانی رہائی کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ مطابق ان پاکستانیوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی مداخلت اور ان کی واپسی کے لیے فنڈز کا انتظام کرنے سے عمل میں آئی۔
اس ضمن میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘میرےاحکامات پر سرمائے کا انتظام کیا گیا اور ایک خصوصی پرواز 62 پاکستانی قیدیوں کو لے کر سعودی عرب سے وطن واپس پہنچی تا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‘بیرونِ ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد اور وطن واپسی کے لیے ان کی معاونت اپنے لوگوں سے میری حکومت کا وعدہ ہے’۔
سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے مئی میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ ہوا تھا۔
قبل ازیں فروری 2019 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کے توجہ دلانے پر 2 ہزار 107 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔
بعدازاں اکتوبر میں اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی حقوق کو بتایا تھا سعودی عرب میں شاہی فرمان میں شاہی معافی کے تحت 579 پاکستانیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
مارچ
سوڈانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سوڈانی وزیر اعظم کے قریبی دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا
دسمبر
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی
🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے
نومبر
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
🗓️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے
مارچ
آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
🗓️ 19 مارچ 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مارچ
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
نومبر