?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے،کہا گیا سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر کیوں بلاک کرائیں۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے کہا کہ ایک سے دو ارب ڈالر لگائیں گے لیکن منظوری اسی سال کرائیں۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، پٹرول پر سبسڈی سے امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا ہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آج رات سے ہی 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے ہی اضافے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل جمعرات کواپنی ٹویٹس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس پہنچ گئے ہیں، گزشتہ ہفتہ میں ہمارے وفد کی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مفید اورتعمیری گفتگو ہوئی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ مذاکرات میں فروری 2022 میں ایندھن پرسبسڈی دینے سمیت مالی سال 2022کے دوران ہونے والے خساروں پربھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے مہنگائی کی بلندشرح، زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں کمی کے تناظرمیں مالی سال 2023 کے اہداف کابھی جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمیں سخت زری پالیسی اورمالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اسی پس منظرمیں حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کو کم کرنے میں پرعزم ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایندھن اور بجلی پرسبسڈیز واپس لینے کی اہمیت اجاگرکی جو گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے برخلاف دی تھیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ جائزہ اورپاکستان کوپائیداربڑھوتری کی راہ پرگامزن کرنے میں پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے
فروری
غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے
فروری
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری
جنوری
ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی
فروری
وزارت خوراک کے 7 اداروں کو ختم، 9 کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزارت
جنوری
ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت کے مابین نیا جوہری معاہدہ
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکہ اور
اکتوبر
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی درخواست کو مسترد کیا
?️ 13 فروری 2026اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی
فروری