سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی، جن میں سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر رضا مندی دے دی ہے، تاہم پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3 فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو یکسر مسترد کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کا بوجھ کم کیا جا سکے، اس مقصد کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2 سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، اب وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پنشن نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسی طرح ٹیکسٹائل، لیدرسیکٹر پر سیلزٹیکس جبکہ چینی پر5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں 61 ارب روپے کی بچت کی جائے گی۔ خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ دستاویزات میں آئی ایم ایف یقین دہانی کرائی گئی کہ رواں مالی سال میں پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، توانائی کی قیمتیں بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہ ہوا تو بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

وام کو سموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکل گئے، بیرسٹر سیف کا طنز

?️ 10 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا

شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے

اسرائیلی حملے میں نابلس کے مشرق میں 2 فلسطینی شہید

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی خبر ایجنسی "معا” کے مطابق، شمالی ویسٹ بینک کے شہر

صیہونیوں کی مسجد اقصی کا متولی بدلنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شائع ہونے

حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی

بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا

?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما

روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے

کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے