🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے،ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیزکے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے،نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے،ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا۔وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاء کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کے خلاف کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور دیگر اصلاحات پر کام جاری ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمباکو، سیمنٹ، پولٹری، شوگر، مشروبات اور دیگر صنعتوں میں ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں،ایف بی آر وڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے کئی صنعتوں میں بے ضابطگیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تمباکو مصنوعات کو ضبط کرنے کے اختیارات صوبوں کو بھی دیئے گئے ہیں،پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر
غزہ جنگ کے مخالفین کو کیوں دبایا جا ریا ہے ؟
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک نوٹ شائع کیا جس میں غزہ
نومبر
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے
اپریل
جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی؛ سیول اور واشنگٹن نے 20 جنگجوؤں کو اڑایا
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: جبکہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے دھمکی آمیز پیغام
جون
صیہونی حکام کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار ہمدردی
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی
جنوری
رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس
🗓️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال
فروری
صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا
🗓️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین
جون