سربراہ حق دو تحریک نے اداروں میں ’مداخلت‘ کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

?️

گوادر: (سچ خبریں) گوادر سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی اور حق دو تحریک (ایچ ڈی ٹی) کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرکاری معاملات میں فوجی افسران کی مبینہ مداخلت بند نہ ہوئی تو 5 ستمبر سے کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت ارحمن نے دعویٰ کیا کہ فوجی افسران ان کے حلقے میں تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پانی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے معاملات چلا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران اپنے آبائی علاقے سوربندر میں گرلز اسکول میں اپنے من پسند لوگوں کو ہیڈ مسٹریس کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے محکمہ تعلیم میں مداخلت کر رہے ہیں۔

حق دو تحریک کے رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی پر سالانہ 180 ارب روپے کے اخراجات کے باوجود امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی عزت، جان اور مال محفوظ نہیں، اور سیکویرٹی فورسز امن بحال کرنے اور قتل و غارت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب وہ سیاست، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں میں مداخلت کر رہے ہیں، سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیا جانا چاہیے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ وہ ’فارم 47‘ نہیں بلکہ گوادر کے عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، میں عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

مولانا ہدایت الرحمٰن کے مطابق، دیگر سیاسی جماعتیں بھی ان کے دھرنے کی حمایت کریں گی، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے جن میں سرکاری محکموں میں فوج کی مداخلت، بجلی کی بحالی، ٹرالر مافیا سے نمٹنے اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گوادر کا 70 فیصد پانی ٹرالر مافیا کے کنٹرول میں ہے جو 200 سے 250 ارب روپے کی مچھلیاں چوری کر کے سمندری ماحولیاتی نظام کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کہ ٹرالر مافیا نے مقامی ماہی گیروں کو بے سہارا کر دیا ہے اور حکومت کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود اس نازک مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

مشہور خبریں۔

شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے: متھیرا

?️ 16 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے، اقوام متحدہ کے ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

?️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے

سردیوں میں گیس کی یومیہ فراہمی صرف 8 گھنٹے تک محدود ہونے کا خدشہ

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے

روس کی جرمنی کو سخت وارننگ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن

غزہ میں مارے گئے بچے

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ

عراق کے شہر کرکوک میں ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کی تباہی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:  عراق کی صوبائی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان جاری

شہر ریاض اور جدہ سیلاب میں ڈوبے

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:   سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں

سوڈان میں جنگ بندی معاہدے پر سعودی وزیر خارجہ کا موقف

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فوج اور ریپڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے