ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم، 41 ایجنسیوں کا قیام، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ستھرا پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دیتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کر دی گئی، دس ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل کر کے 41 ستھرا پنجاب ایجنسیاں بنا دی گئیں، اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی کا کام پر مانیٹرنگ کرے گی۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی اپنا میکانزم بنائے گی، اتھارٹی کوڑے سے بجلی بنانے کے فیصلے کرے گی، اتھارٹی صفائی کے کام کی نگرانی کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن ہوں گے، اضلاع میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے چیئرپرسن ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب اور ستھرا پنجاب ایجنسیوں کے فیصلے ڈپٹی کمشنرز کریں گے، صوبہ بھر میں دس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گی، ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارامد استعمال میں لانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ویسٹ ٹو انرجی ،رورل سینٹین اور ماحول عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ لیول پر ستھرا پنجاب ایجنسی ڈی سی کی زمہ داری ہو گی، سالڈ ویسٹ ایجنسیز کی ایچ ار ،پراپرٹیز ،فنڈز ،پینشن ،مشینری اور کنٹریکٹ کے فیصلے ڈی سی کی زمہ داری ہو گی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا صوبے میں اہم رلیف کا اعلان

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید

پنجاب میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف

?️ 17 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) "ماڈرن پنجاب "میں عوام کیلئے خریداری کا نیا دور

سعودی آرامکو پر حملے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے سعودی ٹھکانوں اور جدہ میں آرامکو

مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا

?️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل

امریکی سینیٹر کا اسرائیل مخالف مطالبہ

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ پر صیہونی حکومت کے

 ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع

?️ 20 ستمبر 2025 ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 32 ممالک کے عوام کی آواز

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:دنیا کے 32 ممالک کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے