سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعددادوشمار کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے سبب رواں ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد پر آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی، 8 دسمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے میں اس شرح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ٹماٹر 225 روپے فی کلوگرام دستیاب تھا جبکہ اب اس کی قیمت میں 60 فیصد کمی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سندھ سے نئی فصل کی آمد ہے، موسم کی وجہ سے دسمبر میں سبزی کی قیمتوں میں کمی آئی۔

حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔

زیر جائزہ ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا

  • پیاز: 468.21 فیصد
  • پیٹرول: 59.27 فیصد
  • انڈے: 53.77 فیصد
  • نمک: 53.38 پی فیصد
  • چکن: 52.92 فیصد

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا

  • پسی ہوئی مرچ : 40.56 فیصد
  • گُڑ : 3.42 فیصد

ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا

  • چکن: 5.89 فیصد
  • پیاز: 4.45 فیصد
  • صابن: 2.3 فیصد
  • آٹا: 2.17 فیصد
  • باسمتی چاول: 2.04 فیصد

ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا

  • ٹماٹر: 28.71 فیصد
  • آلو: 16.63 فیصد
  • انڈے: 2.64 فیصد
  • تیل (فی کلو): 0.91 فیصد
  • دال مسور: 0.61 فیصد

رواں برس عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی بلند ترین شرح دیکھی گئی۔

علاوہ ازیں رواں برس سیلاب نے کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی، نتجتاً حکومت کو افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنا پڑی۔

صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی نومبر میں 23.8 فیصد پر پہنچ گئی جوکہ اگست میں 27.3 فیصد تھی، یہ 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے مطابق دسمبر میں مہنگائی 24.3 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت غیر قانونی اقدامات سے تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا، حریت کانفرنس

?️ 7 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

یوکرین کی پیش رفت | کیا زیلنسکی کو امریکی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا؟

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین میں سیاسی اور مالیاتی اسکینڈل کے بعد زیلنسکی کی

متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️ 22 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے

وزیر اعلی پنجاب کا  بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

?️ 12 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قدرتی

کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

?️ 3 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا

فلسطین الجزائر کا سیاسی قبلہ

?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نےمسئلۂ فلسطین،

بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے