🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان کو سال 2023 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کردہ ’ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر‘ کی رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ہے
رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران پاکستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک بن گیا ہے۔
رواں سال ملک میں غیر ملکی سیاحوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 115 فیصد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ اور سال کے آخر تک بین الاقوامی وصولیوں کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کے ساتھ پاکستان سیاحت کی بحالی میں ایک روشن مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سیاحت کے فروغ میں مشترکہ کوششوں کو قرار دیا، پاکستان نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے 6 بڑے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔
اگست 2023 میں ’سلام پاکستان‘ کے سیاحتی برانڈ کے آغاز کے ساتھ آن لائن اسٹریٹجی اپنانے سے دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔
وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے پی ٹی ڈی سی کی ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی اور موجودہ چیلنجز کے باوجود 2024 میں مزید مضبوط کارکردگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔
ڈبلیو ٹی او ٹورازم بیرومیٹر کے مطابق یورپ، ایشیا پیسیفک، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قطر، سعودی عرب، سربیا، ترکی اور رومانیہ سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دیگر ممالک ہیں۔
مصر اور سربیا سیاحت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے تھے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے صیہونیت مخالف مظاہرے
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے فلسطین کے ساتھ
نومبر
اسرائیل کو اپنے شہریوں کے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور مصر کے سفر پر تشویش
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے
جون
صیہونی حکومت کی سلامتی کی گہرائی میں فرق، تل ابیب نیا چیلنج
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے قریب ایک فلسطینی شہری
نومبر
چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان
اکتوبر
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
🗓️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں وارنٹ معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ
اکتوبر
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
🗓️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
🗓️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت
اپریل