?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ مذمتی قرارداد گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منظور کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سابق جج کامبینہ بیان حلفی ریاست،عدالتی نظام داغدارکرنےکی کوشش ہے، مبینہ بیان حلفی عدالتوں پرعوام کااعتمادمتاثرکرنےکی مذموم کوشش ہے۔
قرارداد کے مطابق راناشمیم باراوربینچ میں غلط فہمیاں پیداکرنےکی کوششیں کرتے رہے، سابق جج راناشمیم کی وجہ سےعدالتی نظام کافی عرصہ ڈی ریل رہا، ایک سال تک وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ وکلانےپہلی بارسپریم اپیلٹ کورٹ احاطےمیں راناشمیم کیخلاف دھرنادیا،راناشمیم کےصادرکردہ فیصلوں کوجوڈیشری میں کبھی پذیرائی نہ ملی، انھوں نےجی بی آرڈر2018کےبرخلاف اپنی پنشن بھی وصول کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ راناشمیم نے سینئروکلاکیخلاف مقدمات درج کروائےاورلائسنس معطل کئے اور انھوں نے خلاف قانون گریڈ 18سے 20میں بھرتیاں کروائیں، خلاف قانون بھرتیوں کیخلاف مقدمات زیرسماعت ہیں۔ جبکہ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ بار جی بی راناشمیم کےبیان حلفی کی بھرپورمذمت کرتی ہے، قانون وانصاف کی بالادستی کیلئےکسی قربانی سےگریزنہیں کریں گے ، سپریم کورٹ پاکستان راناشمیم کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن مقررکرے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے متعلق انکشافات کیے تھے جن کو ثاقب نثار نے مسترد کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کو ریاض کے ساتھ معمول پر آنے کے لئے وقت کی ضرورت
?️ 6 جولائی 2022اسرائیل ہیوم اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے
جولائی
ہم میں ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں:صیہونیوں کا اعتراف
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک سابق صیہونی انٹیلی جنس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ
دسمبر
امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی
مئی
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
روس، چین اور شمالی کوریا ہماری سلامتی کے لیے خطرہ:جاپان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جاپان کی وزارت دفاع نے جمعہ کو شائع ہونے والی اپنی
جولائی
امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جون
فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 27 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
ہنٹر بائیڈن: نیتن یاہو جیل سے فرار ہونے کے لیے جنگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے
جولائی