🗓️
لاہور(سچ خبریں)ہسپتالوں کی طرف سے صحت کارڈ پر علاج سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کو بند کردیا گیا ہے ، ایک سال قبل اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت لاہور میں چار موبائل کچنز وینز کو فعال کیا گیا اور اب تک 60 کروڑ کا کھانا تقسیم کرنے کا بتایا گیا ہے ، اس پروگرام کی وجہ سے پسماندہ آبادیوں میں بے سہارا ، مستحقیقن اور مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا جاتا تھا۔
قبل ازیں ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت پر مستحق مریضوں کا علاج غیر اعلانیہ طور پر روک دیا گیا ، پہلے سے طے شدہ آپریشنز پر سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں نے تاریخ پر تاریخ دینا شروع کردی ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اخراجات کی واپسی پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تشویش لاحق ہے جب کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے 25 سے زائد سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں موجود سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ سروسز سے منسلک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یکم اپریل سے ہسپتالوں نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر مزید ایڈمیشنز اور آپریشنز کرنے روک دئیے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، انصاف ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو خدشات ہیں کہ نئی آنے والی حکومت سے پیسے کیسے وصول کیے جائیں گے۔
آفیسر نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر علاج کرنا بند کردیا ہے ، یکم اپریل سے پہلے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، جب کہ اس کے بعد آنے والے مریضوں کو روز نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گا ؟
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے ایک نوٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
شامی خواتین کا قاتل الجولانی حکومت کا وزیر انصاف مقرر
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:2015 میں شامی خواتین کو قتل کرنے والے النصرہ فرنٹ کے
جنوری
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اکتوبر
اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
جون
فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی
اکتوبر
Why do some holidaymakers like to dress to impress?
🗓️ 7 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
حکومت نے نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
🗓️ 17 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت قومی احتساب آرڈیننس (این اے او)
اکتوبر