اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہو گئےاس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر کے پیغام میں گزشتہ روز ہی اس عہدے پر فائز ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘ابھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ان کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہوں’۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے اور مسلسل پانچویں روز ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد 4 ہزار سے زائد رہی۔
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کورونا سے اسے وقت متاثر ہوئے کہ جب ایک روز قبل ہی صدر مملکت اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ عمران بھی وائرس سے متاثر ہونے کے سبب قرنطینہ میں ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر جاری جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ نئے آنے والے کیسز میں ہزاروں لوگ اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور اس بار کورونا وائرس نے گزشتہ ایک سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقات
اگست
مصر بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے
جولائی
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
جنوری
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
مئی
کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق فوری نافذ کرنے کا فیصلہ، آہنی دروازے لگانے کی تجویز
نومبر
روس کیسے جنگ بندی کے لیے تیار ہوا؟ ٹرمپ کا دعویٰ
مارچ
یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی؛روسی شہر پر بمباری
اپریل
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
دسمبر