?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز سابق وزرائے اعلیٰ کے لیے مراعات بحال کرنے کا بل منظور کر لیا گیا جوکہ چند ماہ قبل حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے دوران ختم کردی گئی تھیں۔
پنجاب میں سابق وزرائے اعلیٰ کو بزدار حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مراعات میں سرکاری گاڑی، مناسب سیکیورٹی اور ذاتی عملہ شامل تھا۔ پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے ’وزرائے پنجاب (تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات) (ترمیمی) (منسوخ) بل 2022‘ پیش کیا، صوبے میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا کہ انہیں بل کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔
اپوزیشن کے شور شرابے اور واک آؤٹ کے دوران ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے مسرت جمشید چیمہ کو بل پیش کرنے کی اجازت دینے کے لیے متعلقہ قواعد معطل کر دیے، اس نئے قانون سے تمام سابق وزرائے اعلیٰ مستفید ہو سکیں گے۔
طاہر خلیل سندھو سمیت حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حکومت نے کیا بل پاس کیا کیونکہ بل کی کاپیاں انہیں اور نہ ہی میڈیا کو فراہم کی گئی ہیں۔ طاہر خلیل سندھو نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں کو بھی 6 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 65 ہزار روپے کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں مفت پیٹرول اور دیگر سہولیات کی حد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تاہم پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے صرف حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے دوران سابق وزرائے اعلیٰ کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق شقوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
ایوان نے ’اردو زبان بل 2022‘ بھی منظور کیا جس میں اردو زبان میں کچھ بھی لکھنے کے لیے اردو کے علاوہ کسی دوسرے رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے قانون کا مقصد خاص طور پر اردو دستاویزات، پیغامات وغیرہ لکھنے کے لیے رومن حروف تہجی کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف جنگ میں شدید نقصانات
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیلی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا
?️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
اگست
کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا
جون
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری
شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا
?️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار
جون
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’سمجھوتہ‘ ہوسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی
اکتوبر