اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ البتہ مسعود خان کے نام کی منظوری کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس اور سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں اسد مجید خان کی بطور پاکستانی سفیر مدت مکمل ہونے پر پاکستان جلد واشنگٹن میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا اور اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کا نام زیر غور ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے امریکہ میں اپنا سفیر منتخب کرنے کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس عہدے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر سردار مسعود خان اُمیدوار کے طور پر سر فہرست ہیں۔
تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ مسعود خان آزاد جموں و کشمیر میں صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جس کے بعد اب وہ سفیر کا عہدہ قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جب تک اسد مجید خان اپنی مدت پوری کریں گے یہ مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ اسد مجید خان نے جنوری 2019ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں واشگٹن میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس عہدے پر ان کی 3 سالہ مدت جنوری 2022ء میں مکمل ہو رہی ہے۔
جس کے بعد مسعود خان کو اس عہدے پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سبق صدر آزاد کشمیر مسعود خان 2 بار جینیوا میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر اور نیویارک اور چین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں گے
اگست
پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ
مارچ
صیہونیوں کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ
مئی
33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
جولائی
سینٹ کا الوداعی اجلاس 19 فروری کو طلب
فروری
غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد
فروری
ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین
جولائی
انسانی حقوق کے چیمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو
مئی