🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔
آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیسز کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نا آئیں، ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے، جس پارٹی کے خلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا ایک وزیر کو ہم نے نااہل قرار دیا، وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے کیس الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نا چھوڑے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنالے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو معاونت کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست دی جب کہ فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے نجی ٹی وی کے اینکر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم
جولائی
جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ
دسمبر
اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)
نومبر
پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے
🗓️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جنوری
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
کیا سعودی عرب امریکی محور سے دور ہو رہا ہے؟
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کو صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ٹرین میں
اپریل
امریکی سیکرٹ سروس میں دو دراندازوں کا داخلہ 4 ایجنٹس معطل
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ امریکی
اپریل